قدرتی حسن کیساتھ ساتھ سیاح گلگت بلتستان کی مہمان نوازی کی مٹھاس کے بھی دیوانے

30

اسلام آباد،22اگست (اے پی پی ):گلگت بلتستان  جو  ایک  طرف   دنیا کی  حسین  وادیوں، دریاوں  اور  بلند وبالا پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے ،  وہیں  یہاں کے طور طریقے ، رسمیں  ، روایات  اور سب سے بڑھ کر یہاں کی مہمان نوازی   کا بھی اپنا ایک حسن ہے ۔  گلگت بلتستان میں سیاحوں  کو اپنے خاندان کے  فرد جیسا تصوار کیا جاتا ہے اور اپنے اردگرد کے   خوش رنگ  وادیوں کی طرح  یہاں کے باسی  بھی اپنے اندر مٹھاس لیے سیاحوں  کو  گرمجوشی  سے  خوش آمدید کرتے ہیں  اور انہیں  وہ  ماحول فراہم کرتے ہیں کہ  وہ راستے  کی مسافت اور تھکاوٹ کو  بول جاتے ہیں  اور  خود کو  ایک نئی  د نیا میں  پاتے ہیں ۔ یہی  وجہ  ہےکہ   موسم سرما ہو  یا  گرمہ یہاں سیاح  کھیچے چلے آتے ہیں

ڈاکٹر حیات جن کا تعلق  پشاور  سے ہے  ،نوجوانوں میں سیاحت کے فروغ  کیلئے کام کرنے والی   نجی ٹرویل ایجنسی کے  گروپ  کیساتھ  گلگت بلتستان آئے  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں  یہاں  آکر مہمان نوازی کا پتہ  چلا کہ اصل میں  مہمان نوازی  ہوتی  کیا ۔ وہ پہلی بار گلگت بلتستان کی سیر کو آئے ہیں  انہوں نے کہا کہ راستے میں  لینڈ سلائڈنگ کے باعث انہیں کئی گھنٹے پیدل چلانا پڑا  لیکن منزل پر پہنچنے کیلئے مقامی لوگوں  نے  ان سمیت کئی سیاحوں کی خوب   مدد کی ۔

پولینڈ سے آئے  ایک سیاح نے بھی  یہاں کی خوبصورتی  کی  تعریف کی اور  گلگت بلتستان کو   سرسبز میدانوں اور  بلند وبالا پہاڑوں کا حسین امتزاج قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ  وہ   یہاں کی  حسین  وادیوں سمیت یہاں کے مقامی افراد کی  مہمان  داری  سے  بھی خوب محظوظ ہو  رہے ہیں ۔

پشاور سے تعلق  رکھنے  والے  ایک اور  سیاح مشتاق نے  گلگت بلتستان کے  پانی  اور فضا کو  شفابخش قرار دیا ۔وہ پشاور، اسلام آباد اور چلاس سے  ہوتے ہوئے  فیری میڈوس تک  پہنچے  جہاں سے  آگے وہ  ننگا پربت بیس کیمپ تک جائیں گے ۔انہوں نے  اور  لاہور  سے آئے ایک اور سیاح نے   یہاں  کے باسیوں کی مہمان نوازی کو  یہاں کے حسن کو مزید چار چاند لگانے کے مترادف قرار دیا۔

 لینڈ سلائڈنگ کے  باعث بند کئی   شاہرواوں کے  باعث سیاحوں نے کئی کئی  گھنٹوں تک  پیدل سفر کیا  اور  پیدل  سفر کیلئے باقاعدہ کوئی  روٹ نا ہونے کے  باعث انہیں بہت سی مشکلات سے  گزرنا پڑا۔انہوں نے  حکومت کی  توجہ  اس  جانب  بھی مبذول کروائی کہ  گلگت بلتستان میں  لینڈسلائڈنگ کے باعث  اکثر شاہرائیں  بندہو جاتی  ، جس کے متبادل کے  طور پر پیدا سفر کرنے کیلئے یہاں ایک منظم اور باقاعدہ رووٹ بنایا جائے   تاکہ سیاحوں کو  بھی آسانی  ہو اور پیدل   روٹ سے  یہاں کی سیاحت کو  بھی  فروغ ملے  گا۔