وہاڑٰی؛مختلف تھانہ جات کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا

15

وہاڑی،23 اگست(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایت پر مختلف تھانہ جات کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر مختلف تھانہ جات کی پولیس نے 4اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 1760گرام چرس، 209لیٹر شراب،2 پسٹل،1بندوق اور1ریوالور بھی برآمد ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔