وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پینٹر لڑکی کیلئے مالی امداد

41

ملتان،23اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پینٹر لڑکی کیلئے مالی امداد، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے 3 لاکھ روپے کا چیک ماریہ خالد کے حوالے کیا۔ ماریہ خالد اپنے والد خالد محمود کے ہمراہ  رنگ و روغن کے کام میں ہاتھ بٹاتی تھی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے ماریہ کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ حکومت مزدور خاندان کی کفالت کیلئے مزید اقدامات بھی کرے گی، مالی امداد کا مقصد انکی معاشی حالت بہتر کرنے کی کاوش ہے۔

پینٹر ماریہ خالد اور اسکے والد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اظہار تشکر کیا گیا۔