ملتان،23اگست(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم تیزکر دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد کی زیرصدارت سرکاری اداروں میں شجرکاری مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری اداروں کو دئیے گئے ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو مون سون شجر کاری کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، مون سون شجرکاری مہم کے تحت 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور کہا اب تک مہم کے تحت 60 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں۔