بہاولنگر ۔23اگست (اے پی پی):چیف انجنئیر محکمہ انہار جنوبی پنجاب چوہدری خالد بشیر ایک روزہ دورہ پر بہاولنگر پہنچے، جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ستمبر تک زون میں ڈھائی لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہےجبکہ اب تک ایک لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں ، ضلع بھر میں نہروں کی وارہ بندی ختم کرنے کا منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے، اس منصوبے پر 70 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اس منصوبہ سے ضلع کے کاشتکاروں کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر بہاولنگر سرکل کے محکمہ انہار کے افسران کی جانب چیف انجینئر کو محکمانہ بریفنگ بھی دی گئی۔