رحیم یار خان : ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

50

رحیم یار خان ،23 اگست (اے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس  ہوا ۔اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران،  سول سوسائٹی اور  جرنلسٹ نے  شرکت کی  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کورونا کی صورتحال بارے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا  کہ  کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے ،ضلع میں کورونا کیسز کی موجودہ شرح 4.7 ہے، ضلع میں آبادی کے تناسب سے 7 فیصد سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ہمارا ہدف ہے کہ جلد از جلد ضلع کی40 فیصد آبادی کو ویکیسن لگا دی جائے۔

ہیلتھ ٹیم نے گذشتہ دو دنوں میں تقریباً 70 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بہاولپور ڈویژن میں شہریوں کو ویکسین لگانے کے حوالہ سے ہم دیگر اضلاع سے آگے ہیں۔

۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد  نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کو کم کرنے کے لئے ویکسین لگانا ضروری ہے،کورونا ویکسین کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے، شہری پرہجوم جگہوں پرجانے سے گریز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ۔