لاہور 24اگست(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ”بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“اور ٹریننگ آف ٹرینرز کی لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔لانچنگ تقریب کے منتظمین نے ”بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“کے منصوبہ کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ لانچنگ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“کا منصوبہ لانچ کرنے والے تمام سٹیک ہولڈرزکومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ لانچ کرنے کا بنیادی مقصدماؤں اوربچوں کی صحت کو یقینی بناناہے،بچے کی نشونماء اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ماں کے دودھ کی بہت زیادہ اہمیت ہے،ہمارے معاشرہ میں خواتین کے اندربچوں کواپنا دودھ پلانے کے اہمیت کواجاگرکرنا انتہائی ضروری ہے،
،
ماں کے دودھ سے بچے کی قوت مدافعت میں بے انتہااضافہ ہوجاتاہے، اور اس کے پلانے سے بچے میں اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں جومختلف بیماریوں سے بچاتی ہیں،حمل کے دوران خواتین کو بچے کواپنا دودھ پلانے کے حوالہ سے کونسلنگ کرنی چاہئے، اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بڑی افادیت رکھی ہے،،پاکستان میں خواتین میں بچوں کو اپنادودھ پلانے کے رجحان بڑھانے کی ضرورت ہے،سرکاری ہسپتالوں کے اینٹی نیٹل کلینکس پرخواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی دینے کیلئے ڈیسک قائم کئے جائینگے۔