سکھر: ممبر قومی اسمبلی جے پرکاش اور اقلیتی رہنما راجیش کمار کا ڈیرکی مختلف مندروں آمد ، ہندو برادری سے ملاقات

50

 

سکھر،24جولائی(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری جے پرکاش اور نادرن سندھ منارٹی ونگ کے صدر راجیش کمار سندھ کے مختلف مندروں اور ہندو  برادری سے ملاقات کے لئے ڈہرکی ہندو پنچایت کے پاس پہنچے جہاں ضلع بھر سے ہندو برادری کے رہنمایوں نے شرکت کی، اس موقع پر جئے پرکاش نے برداری سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ڈہرکی پریس کلب میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے سن دیپ کمار کے ورثا سے بھی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پولیس حکام سے انکے کیس کے حوالے معلومات بھی لیں اور ہدایت کی کہ اقلیتی برا دری کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے اور اس قتل اسل ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لاجائے گا۔

 ڈہرکی میں تاریخی مندر شداھانی دربار پہنچنے  پر  جہاں پر گادی نیشن بھائی جئے رام داس نے وفد انکا پرتپاک استقبال کیا اور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں انکے کردار کی تعریف کی۔ اقلیتی برادری کی مختلف شخصیات سے ملاقات میں جے پرکاش نے کہا  کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں اقلیتی برادری کے تحفظ کےلئے کوشان ہے اسی وجہ سے پر چھوٹے جھوٹے معاملے پر بھی وزیر اعظم اور انکی ٹیم کی  مسلسل نظر ہے۔