اسلام آباد،25اگست (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا پوری دنیا نے احساس کیا ہے اور پاکستان نے اس اہمیت کی ذمہ داری کو نبھایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں شجر کاری کی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہے، وزیراعظم عمران خان چند روز میں افغانستان کی صورتحال پر ساری دنیا سے بات کریں گے، پاکستان نے افغانستان سے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے، وزارت داخلہ میں سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا ہے۔