بہاولنگر،24 اگست (اے پی پی ): ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن محمد اکبرنے پویس ٹیمز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الضلاعی شوکی چور گینگ کے 3 ملزمان شوکت ، عبدالستار اور حیدر علی جب کہ عمر فاروق چور گینگ کے 2 ملزمان عمر فاروق و اور محمد اکرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل چوری کی وادا تیں کرتے تھے۔
ملزم شوکت عرف شوکی پر 93 مقدمات درج ہیں جب کہ عبداالستاروغیرہ 4 ملزمان بھی موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزمان کے قبضہ سے شہریوں کی چوری کی گئی 12 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی9 لاکھ97 ہزار500 روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔
ڈسڑکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے پولیس ٹیمز کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔