ملتان، 25 اگست(اے پی پی):شہر کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ، سیاسی قیادت ایک پیج پر، کمشنر جاوید اختر محمود، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا اندرون شہر دورہ کیا اور دلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی ایک کلومیٹر فصیل کی بحالی کا جائزہ بھی لیا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں جنگ و جدل کی داستانوں نے جنم لیا ہے، جنگ و جدل کی داستانوں کی نشانیاں اندرون شہر میں ملتی ہیں جاوید اختر محمود نے کہا قدیم تہذیب کے امین دروازے اور فصیل، ملتان کی پہچان ہیں اور کہا کہ فصیل کے ساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنایا جارہا ہے اور کہا مہذب قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے رقبہ جات پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کروں گا کمشنر کا اندرون شہر میں قائم پبلک ٹوائلٹس فعال کرنے کا حکم بھی صادر فرمایا اور کہا کہ کارپوریشن کو فصیل کے ارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کرنے کا حکم بھی دیا۔
کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے کا اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ ترقی کے سفر نے ہمیں اپنے ثقافتی ورثہ سے دور کر دیا ہے اور کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے فصیل کو پبلک کیلئے تفریحی مقام بنارہے ہیں، فصیل قلعے کے 6 دروازوں سے منسلک،صرف 1 کلومیٹر اصلی حالت میں موجود ہے اور کہا ملتان قدیم ترین زندہ شہر، ورثہ کی حفاظت ضروری ہے۔
ایم پی اے ندیم قریشی کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 10 لوڈر رکشے دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اندرون شہر کی بہترین صفائ یقینی بنائی جائے