ملتان25,اگست (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف پٹرول پمپس،کمرشل عمارات اور روڈز کے کیسز کا جائزہ لیا گیا اورت مختلف کیسز کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر ایم ڈی اے،میونسپل کارپوریشن،ماحولیات سمیت ضلعی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائی لاز اور ٹریفک پلان کی تکمیل کے بغیر کسی علاقے میں کمرشلائزیشن کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ شہر کا حسن برباد نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کی حدود کی روڈز کا تعین کیا جارہا ہے جس کے بعد مزکورہ روڈ پر کمرشل فیس کی وصولی کا فیصلہ کیا جائے گا۔علی شہزاد نے کہا کہ شہر کا کمرشل سٹرکچر ماسٹر پلان کے مطابق بڑھایا جارہا ہے اور بڑھتی آبادی کے تناظر میں ہاوسنگ سکیمیں لانچ کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رورل اور شہری علاقوں سے کمرشل سرکاری فیسز کی ریکوری سو فی صد کی جائے اور بوگس اور جعلی نقشے منظور کرانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے۔اجلاس میں ایم ڈی اے حکام کی جانب سے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔