بہاولنگر ، 25 اگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں خطرناک عمارتوں کا سروے جلد مکمل کیا جائے۔ یہ ہدائیت انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز ، مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات کی بلڈنگز کا سروے محکمہ ایم اینڈ آر مکمل کرے جبکہ میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، اور تحصیل کونَسلز کے چیف افسران پرائیویٹ بلڈنگز کا سروے جلد مکمل کریں اور قا نون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس ضمن میں کسی لاپرواہی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔