مظفرگڑھ،26 اگست(اے پی پی):ملاوٹی دودھ کی روک تھام کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں 3 ملک پوائنٹس کو چیک کیا اور 550 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی،دودھ میں گاڑہے پن اور قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی،انہوں نے کہا کہ ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس کو 28,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ ایک بنیادی غذاء ہے ملاوٹ کرنے والا قومی مجرم ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری رہے گی۔