سکھر:ملکی قواتین میں واقعات کے پیش نظر ترامیم کو قانون کا حصہ بنایا جائے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے ،پروجیکٹ آفیسرغزالہ انجم

22

سکھر۔26اگست (اے پی پی ): ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور خواتین کے ساتھ ہونے والی بے حرمتی اور دیگر واقعات کے پیش نظر وومین سیفٹی مکینیزم ڈسٹرک فورم، جذبہ گروپ، عورت فاﺅنڈیشن کی پروجیکٹ آفیسرغزالہ انجم نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف پہ در پہ ہونے والے واقعات یہایت ہی قابل مذمت ہیں اور ان کا جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے اس ضمن میں اس طرح کے جنم لینے واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ عوام کے اس رویے کو انتہائی سنجیدگی سے لے اور ملکی قواتین میں مزید ترامیم کر کے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین سزاﺅں پر عمل درآمد کرائے تاکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہارپروجیکٹ آفیسرغزالہ انجم نے پریس کلب میں منعقدہ پروگرام میں کیا۔

اجلاس میں ملک میں خواتین پر ہونے والے پر تشدد واقعات پر تفصیلی بحث ہوئی اور اجلاس کے شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کے ملکی قواتین میں واقعات کے پیش نظر ترامیم کو قانون کا حصہ بنایا جائے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے اور ملک میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں۔

 مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی جس میں غزالہ آفتاب سومرو ، پولیس وومین سیل کی انچارج رخسانہ منگی، شازہ عباسی، عذرا جمال، سحرش کھوکر،زینت بھمبر اور دیگر خواتین سمیت ڈاکٹر انعم ارسلان شیخ نے بھی شرکت کی۔