کوئٹہ، 26 اگست (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سالہ کاکردگی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے خطاب کیا جہاں کوئٹہ پریس کلب میں خطاب کو سننے کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج اپنے پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ کاکردگی پیش کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خطاب کو سننے کے لئے کوئٹہ پریس کلب میں بڑی اسکرین آویزاں کی جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطاب سنا۔