بورے والا :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بورے والا کے نواحی گاوں میں مضر صحت اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

46

بورے والا ، 26 اگست (اے پی پی )؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بورے والا کے نواحی گاوں میں مضر صحت اچار بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سے بڑی مقدار میں پھپھوندی اور فنگس زدہ باسی سبزیوں سے بھرے ڈرم برآمد،مضر صحت سبزیوں اور اچار کو تلف کرکے کاروائی شروع کردی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم وہاڑی نے بورے والا کے نواحی گاوں517/ ای بی میں عرصہ دراز سے مضر صحت اچار بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا تو فیکٹری میں اچار کی تیاری کے لئے انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک فنگس زدہ اور پھپھوندی زدہ باسی مختلف سبزیوں سے بھرے ڈرم بھرے پڑے تھے جنکو قبضہ میں لے کر انہیں مقامی نہر میں تلف کردیا اور فیکٹری کے مالک کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا یاد رہے کہ مذکورہ فیکٹری سے قبل ازیں بھی مضر صحت اچار بنانے پر اسے سیل کردیا گیا تھا ڈی جی فوڈ اتھارٹی دفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہےکہ فوڈ اتھارٹی کی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔