سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا جمعہ 27 اگست کو پاکستانی نائٹ کا اہتمام

44

ریاض، 26 اگست ( اےپی پی): سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر کے تحت سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے جمعہ 27 اگست کو پاکستانی نائٹ کا اہتمام کیا ہے۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین احمد کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی نائٹ کے لیے کمیونٹی میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے، نوشین  احمد کا کہنا ہے کہ ’سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی آئندہ بھی مملکت میں مقیم تارکین کے لے ایونٹس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی حکومت نے کورونا وبا کے دوران بھی تارکین کا خیال رکھا ہے اور اب مقیم غیر ملکیوں کی تفریح کے لیے بھی کام کررہی ہے۔