لاہور، 27 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا میگا سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرگز قربانی کا بکرا نہیں بنا بلکہ افغانستان سے فوجی انخلا میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور افغانستان سے تمام پاکستانیوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ افغانستان سے کسی مہاجر کو فی الحال قبول نہیں کیا جارہا البتہ غیر ملکیوں خصوصاً سفارتکاروں کو اکیس روزہ ٹرانزٹ ویزہ دے کر پاکستان آنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے بذریعہ ہوائی جہاز آنے والوں کے لئے اسلام آباد کے دونوں ائیرپورٹ کھلے ہیں۔