مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کو فروغ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار

19

اسلام آباد۔27اگست  (اے پی پی): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے جمعہ کے روز کو یہاں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام،  وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری و تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے، کراچی میں 1500 ایکڑ کا انڈسٹریل پارک بنا رہے ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا  کہ مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کو فروغ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔