کھیل سے لوگوں کے خیالات میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے؛ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان

13

موسیٰ خیل، 28 اگست  (اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے کہا ہے کہ  کھیل  ہی سے لوگوں کے خیالات میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے  اور  انسان دوستی اور مثبت رویوں کو فروغ ملتا ہے ۔

 ان خیلات کا اظہار ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے ہفتہ کو  یہاں  فٹبال لیگ فائنل ٹورنمنٹ میچ کےپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کھلاڑی ہمارے ضلعی اور صوبے کے مستقبل کے خوشی کا نوید  ہیں  آج کل کے اس جدید دور میں کھیل اور تعلیم  کے بغیر ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی کے ذریعے سے آج کی دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے، بچے اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں کیونکہ گیا ہوا وقت دوبارہ نہیں آسکتا ہے یہی وقت آپ تمام تعلیم حاصل کریں اور فارغ اوقات میں میں کھیل پر توجو مرکوز رکھیں۔