موجودہ حکومت ملکی اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

10

اسلام آباد، 30 اگست  (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی اداروں کو  مستحکم بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ملازمین قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کریں  اورمحنت، جدوجہد اور کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہا ر  انہوں   نے   خیبرپختونخوہ سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد سے  گفتگو میں کیا، جنہوں نے   پیر کو   یہاں   پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہے، پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے قوانین  پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھاری  زمہ داری ملازمین  پر  عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ملازمین پوری دیانتداری اور  لگن سے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب اور عزت حاصل ہوتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ  ملازمین فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبیﷺ کو اپنے پیش نظر رکھیں،جو دوسروں کو عزت دیتا ہے اس کو عزت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنی ذات سے باہر نکل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔