ملتان ،30 اگست (اے پی پی ):کمشنر ارشاد احمد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الٹی میٹم دے دیا کمشنر کا ڈویژن بھر میں سرکاری ریٹس کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم صادر فرمایا کمشنر ارشاد احمد کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی کمشنر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں بھرپور پرائس کنٹرول مھم چلائیں اور کہا اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے بجائے عملی اقدامات نظر آنے چائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عادی گراں فروشںوں کو بھاری جرمانے کرکے گرفتار بھی کریں۔