وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

30

لاہور30 اگست (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو عرق ریزی اورمحنت سے مرتب کیاگیا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو منظوری کیلئے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گاجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختار ی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہےجنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہےپہلی بار جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کی علیحدہ بک مرتب کی گئی ہےتاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک  انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے پور ے کررہی ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔