بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کر دیا گیا، ربابہ خان بلیدی

48

کوئٹہ، 30 اگست (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کمیشن قائم کر دیا گیا۔ خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جاررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خسرہ مہم کی دوسری جائزہ پلاننگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاپارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا کوویڈ ویکسین کرانے والوں کی بروقت رجسٹریشن کی جاررہی ہے بیک لاک ختم کردیا گیا کوویڈ ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کرانے والوں کو محض رجسٹریشن کے لئے دوبارہ ویکسین کرانے کی ضرورت نہیں صوبے کے کسی بھی علاقے میں وبائی صورتحال میں ای پی آئی کی تربیت یافتہ ٹیمیں کوئٹہ سے بھیجوائی جاتی ہیں ضلعی سطح پر افرادی قوت کو ٹرینڈ کیا جاررہا ہے جس کے بعد علاقائی ٹیمیں خود وبائی صورتحال سے نمٹ سکیں گی اور دیگر اضلاع کے افسران بھی پختہ عزم اور محنت سے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں ۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایمیونائزیشن کے اہداف حاصل کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعر یفی سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی،  ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی،  ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی، کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر غلام مصطفی،  عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اسفندیار شیرانی نے شرکت کی۔