ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا فاطمہ جناح ٹاؤن کا دورہ

22

ملتان، 30 اگست  (اے  پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم  نے  فاطمہ جناح ٹاؤن کا دورہ کیا ۔ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن کی مرکزی جامعہ مسجد میں بہترین فرش، خوبصورت اور معیاری ٹائلز لگائی جائیں۔انہوں  نے  ٹاؤن میں ہونے والے روڈ پیچ ورک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی اور ٹاؤن میں پارک کے لئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور اس پار ک کی تعمیر کے لئے پلان بنانے  کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے  کہا کہ ٹاؤن میں غیر متعلقہ افراد اور ٹریفک کا داخلہ  بند  کیا جائے۔