ملتان، 30 اگست (اے پی پی ):سپیشل کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے بستی لانگ علی پور کے علاقہ میں سوتیلے چچا کی 4 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایات جاری کردی ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان ٹیم اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو مظفرگڑھ علی سید کی متاثرہ بچی کے گھر آمد ہوئی اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے متاثرہ بچی اور لواحقین سے ملاقات بھی کی ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سوتیلے چچا مہران نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ بچی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔