سکھر۔31اگست(اے پی پی )صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سکھر ارسلان اسلام شیخ کی مشترکہ صدارت میں سکھر اور روہڑی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے قلیل و طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے میونسپل افسران سے کہا کہ شہری علاقوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں، شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔سکھرہر کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن علی رضا انصاری،ریجنل ڈائریکٹر بلدیات علی انور رک، میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ، ایس ای ڈوولپمینٹ نور احمد، ایگزیکیو ٹیو اانجینئر ڈوولپمینٹ برکت علی خواجہ و دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔