تھرپارکر،31 اگست (اے پی پی ): تحصيل ننگرپارکر میں 25 منٹ کی موسلا دھار بارش کے بعد کارونجھر سے گوردھڑو اور بھٹیانی نہریں چل پڑیں ہیں ۔ گزشتہ رات سے بارش پڑنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ننگرپارکر شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں 30 ملی میٹر بارش پڑی ہے ، ہر طرف جل تھل ہو گئی ہے ، اس کہ علاوہ تحصيل چھاچھرو کے بھی کچھ علاقوں میں بارش پڑی ہے۔ آج بھی آسمان بادلوں سے بھرا ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کہ مطابق آج تھرپارکر کہ بیشتر علاقوں میں بارش برسنے کے امکان ہیں۔