لاہور31 اگست(اے پی پی ) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج صوبائی کابینہ کا 47واں اجلاس منعقد ہوا – ساڑھے تین گھنٹے تک جاری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی-پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خودمختاری دینے کے لئے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی- ساؤتھ پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے افعال اور اختیارات کو واضح کر دیا گیاہے- ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگااور جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی- جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیار کر دیا گیاہے- ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے کے اختیارات بھی مل گئے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کے بجٹ منظور کرنے اور فنڈز فراہم کرنے کے اختیارات بھی دے دیئے گئے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤ تھ پنجاب کو جنوبی پنجاب کے محکمانہ سیکرٹریز کی اے سی آر لکھنے کا اختیار بھی دے دیا گیا- جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو ترقیوں، تبادلوں اور بھرتیوں کے وہ تمام اختیار مل گئے جو پنجاب کے سیکرٹریز کو حاصل ہیں -خود مختار باڈیز، بورڈ، اتھارٹیز، کمپنیز کے سربراہان سیکرٹریز کو جوابدہ ہوں گے-کابینہ اجلاس میں سرکاری ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی-ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سرکاری ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز کو 20 سال کی لیز پر دے سکے گی-ریسٹ/گیسٹ ہاؤسزکی لیز میں 10 برس کی توسیع کی جا سکے گی-ریسٹ /گیسٹ ہاؤسز کو شفاف طریقے سے اوپن آکشن کے ذریعے لیز پر دیا جائے گا-اجلاس میں صوبائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے خیبر پختونخوا کے 32ہسپتالوں کی تعمیر وبحالی کے لئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کوکام کرنے کی اجازت دی گئی-صوبائی کابینہ نے پیری اربن ایریاز کیلئے افورڈ ایبل ہاؤسنگ ماڈل کی منظوری دی -فیصلے کے تحت 3 ارب روپے کے ریوالونگ فنڈ کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی-خلاف ضابطہ ہاؤسنگ سکیموں کے امور پر پنجاب کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا-کابینہ نے خلاف ضابطہ ہاؤسنگ سکیموں کے لئے پنجاب کمیشن کے قیام کی منظوری دی-جسٹس (ر) عظمت سعید پنجاب کمیشن کے سربراہ ہوں گے-ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ کے اجراء سے متعلق امور کی منظوری د ی گئی-اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈاو رپنجاب جنرل پراویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا-ایکٹ میں ترامیم کے بعد پنجاب پنشن فنڈ اور پنجاب جی پی انویسٹمنٹ فنڈ کو سوفیصد حکومتی سکیموں اور نیشنل سیونگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت ہوگی-اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ2003 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا-اس ترمیم سے ہسپتالوں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے امور کو سٹریم لائن کیا جا سکے گا-رواں مالی سال 2021-22 کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کی جانب سے صوبے میں کفایت شعاری کے فروغ کیلئے اقدامات کی منظوری دی گئی-لاہور میوزیم کو محکمہ آرکیالوجی کے حوالے کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی-صوبائی کابینہ نے سیالکوٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی -اجلاس میں لاہور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورگرینڈ ایشین یونیورسٹی، سیالکوٹ کے چارٹر کی منظوری دی گئی-پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال2021-22 کیلئے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی-اجلاس میں صوبائی محتسب کی سالا نہ رپورٹ برائے سال 2020کی منظوری دی گئی-نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنر کے ممبر کے طورپر گریڈ 20سے کم افسر کی نامزدگی نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا- اجلاس میں کابینہ نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے امجد علی اعوان کی تقرری کی باضابطہ منظوری دی-چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے برائے سال 2017-18 کے آڈٹ کے حوالے سے پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی جبکہ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹس برائے سال2020-21 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی – اسی طرح ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے اکاؤنٹس برائے سال 2017-18 اور2020-21کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹس کی منظوری دی گئی- اجلاس میں حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس برائے سال 2016-17، 2018-19 اور 2020-21کے حوالے سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹس کی منظوری دی گئی- ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے اکاؤنٹس برائے سال 2019-20کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کی منظوری دی گئی-نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ جولا ئی تا دسمبر2019اور جنوری تا جون 2020 پرعملدرآمد کے حوالے سے مانٹیرنگ رپورٹ کی منظوری دی گئی- اجلاس میں پنجاب کابینہ کے 46ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی-اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے59ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی-اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 63 ویں،64 ویں،65ویں،66ویں اور67 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی- صوبائی وزراء، مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی
Home National District News وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کا 47واں اجلاس، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ...