اٹک میں گڈ گورننس سیل کے قیام سے عوامی مسائل کی نشاندہی ہوگی جن کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

42

اٹک،31اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے اٹک میں گڈ گورننس سیل کے قیام سے عوامی مسائل کی نشاندہی ہوگی جن کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں قائم گڈ گورنس سیل کے قیام کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی مرضیہ سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرجواد الہی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک کو مختلف افسران نے اپنے محکموں سے متعلق عوامی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بر یفنگ دی۔

عمران حامد شیخ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی پہلی ترجیع ہے اوران کی نشاندہی کے لیے بریفنگ روزانہ کی بنیاد پر تمام اہم محکموں کے افسران دیں گے اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور کہا کہ اس سیل کے قیام سے عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد ملے گی۔

 ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے محکمہ تعلیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اٹک کے لائق طلباء و طالبات کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلع اٹک کے لائق طلباء و طالبات کے لیے ایسے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے جس سے وہ تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب 06 ستمبر کو ہو گی جس میں اعلیٰ پوزیشن ہو لڈرز اور ان کے والدین کو مدعو کیا جائے گا۔

ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ملک محسن عباس، ڈی او سکینڈری اکرم ضیاء اور مختلف سرکاری سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔