ملتان،31 اگست (اے پی پی): کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا شدید بارش کے دوران شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور انہوں نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کیا اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر پانی کے اخراج کا بھی جائزہ لیا۔
کمشنر نے کہا کہ واسا افسران اور سٹاف فیلڈ میں نکاسی آب یقینی بنارہے ہیں اور کہا انتظامیہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو مکمل استعداد پر چلانے کا حکم بھے دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میپکو سے رابطے میں ہیں اور ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ بریک ڈاؤن میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے