ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ان ایکشن

56

 

ملتان، 01 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ان ایکشن، بارش کے بعد شہر میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں کے ڈیوایڈرز پر مکمل باریک سکریپنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، عملہ صفائی مشینری کے ہمراہ ویسٹ اٹھاکر مٹی کلئیر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

سی ای او فخراسلام ڈوگر نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز مہم کے سلسلے میں خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، شہریوں کی صفائی سے متعلق شکایات کو فوری حل کیا جارہا ہے، کوڑا کرکٹ کے ساتھ پرانے بینرز اور پوسٹرز بھی اتارے جارہے ہیں اور کہا کہ  خدمت آپکی دہلیز پر مہم کے تمام اہداف پورے کئے جائیں گے