میرپورخاص،یکم ستمبر ( اے پی پی): ایوان صحافت میرپورخاص کے وفد نے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ چودہری اسد سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) چودہری اسد نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اور سوشل میڈیا کے دور میں بھی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی اہمیت برقرا ر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی پولسنگ کو فروغ دینگیں اور عوام اور پولیس کے درمیاں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کے درمیان جائیں گے اور ہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس کی کارگردگی پر عوام سے آگاہی لیں گے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل، منشیات کے خاتمے، سوشل کرائم کے خاتمے اور اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ انکی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ملاقات میں صدر ایوان صحافت سردار وارث خاصخیلی ، سینئر نائب صدر مختیار کیریو، جرنل سیکریٹری فضل شر ، خازن ذیشان شیخ، اطلاعات سیکریٹری بابو شرف الدین لغاری، سینئر ممبر ایوان صحافت شہزاد خان صابری، فلک شیر، ھاشم شر، زمان قائم خانی، انچارج شعبہ ڈجیٹل میڈیا ایوان صحافت میرپورخاص نیوز ایڈیٹر ایوان صحافت ٹی وی نیوز طارق پھنور شامل تھے۔