اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن ووٹنگ مشین سے صاف و شفاف ہونگے، اپوزیشن نیک عمل میں اپنا کردار ادا کرے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 2023کے انتخابات صاف و شفاف ہونگے،پرانے طریقہ سے نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔مریم صفدر اور نواز شریف دونوں عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ والے بتائیں کہ پارٹی کی قیادت شہبازشریف کررہے ہیں یا مریم صفدر؟۔