سکھر،02ستمبر(اے پی پی) : نواں گوٹھ میں تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار15 سالہ طالب علم سمیر ولدکرشن شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔
طالب علم سکھر کے علاقے نیوپنڈ کا رہائشی ہے، وہ موٹر سائیکل پر اسکول جارہاتھا۔پولیس نے ٹریکٹرٹرالی اپنی تحویل میں لے لی ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔