جناح پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب

39

 ملتان، 02 ستمبر(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جناح پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے،  یہ بات انہوں نے  جمعرات کو جناح پارک کے دورے  کے موقع پر کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اےسید شفقت رضا اور ڈائر یکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی بھی موجود تھے۔.

لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پارک میں جوگنگ ٹریک، گزیبوز، لینڈ سکیپنگ، کینٹیز اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے اور جناح پارک کے جاگنگ ٹریک کو بہتر ین حالت میں بحال کریں گے، پارک کی بحالی کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،  جناح پارک کو بہترین حالت میں بحال کریں گے۔

سیکرٹری ہاؤ سنگ نے کہا پارک میں عوامی سہولیات کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اور کہا جناح پارک کو ماڈل پارک بنائیں گے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ  پارک میں لینڈ سکیپ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے