کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وفاقی وزراء کی شرکت

16

اسلام آباد،3ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ جمعہ کو یہاں فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ سمجھے جانے والے حریت رہنما سید علی گیلانی  کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے علاوہ عام لوگوں نے بھی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔