کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر تھرپارکر پولیس کے جانب سے قران خوانی اور خیرات کا اہتمام کیا گیا

17

تھرپارکر ،02 ستمبر (اے پی پی ):کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر تھرپارکر پولیس کے جانب سے قران خوانی اور خیرات کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ایس پی تھرپارکر  حسن سردار نیازی اور تھرپارکر پولیس کی جانب سے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر ان کی ایصال ثواب کے لیئے آج ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر مٹھی میں قرآن خوانی و دعا اور خیرات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر  سید علی گیلانی کی مغفرت کہ لیے دعا بھی گئی۔