بھارت میں صف ماتم بچھی ہے،فغانستان میں انکی سرمایہ کاری ڈوب گئی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

46

اسلام آباد۔2ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہے، را اور این ڈی ایس کے خواب چکنا چور ہو گئےۓ، انکی سرمایہ کاری ڈوب گئی ، انکا ستیاناس ہوگیا، انکے منہ لٹکے ہوۓ ئے ہیں، ہم افغانستان کے کسی معاملے میں ملوث نہیں ہیں، قوم کو آئی ایس آئی اور اپنے اداروں پر فخر ہے، انہوں نے ملک کی خدمت کی ہے، انتھک محنت کی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہے، جو آئے ۓ تھے وہ  چلے گئے ، ہم نے افغانستان سے انخلا کے لیے سہولت فراہم کی ہے، جاپان کے سپانسر 600 افراد کو بھی اجازت دی ہے، افغان انڈر 19 ٹیم اور جرمنی کے سپانسرز کو بھی اجازت دی ہے، جو بھی پاکستان آنا چاہے اسے 21 دن کا ویزا دیں گے، لیکن وہ اپنے خرچ پر ہوٹل میں قیام کریں گے۔