اٹک، 02 ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا ہےکہ عوامی مسائل کاحل ان کی پہلی تر جیح ہے،ریونیو کھلی کچہریوں سے ضلع اٹک میں سائلین کو ریلیف مل رہا ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل حضرو میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی اٹک نےعوامی مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب باقاعدگی سے ضلع بھر کی تحصیلوں کے دورے کررہے ہیں اور وہاں کھلی کچہری منعقد کر کے عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جارہے ہیں اور جن مسائل کے حل کی ہدایات دی جارہی ہیں،ان کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے اوراگلے دورے پر ان مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ حکام سے باز پرس بھی کی جائے گی۔
ڈی سی عمران حامد شیخ نے کہا کہ وہ ہر منگل کو اپنے دفتر کے باہر صبح نو سے گیارہ بجے تک کھلی کچہری منعقد کرتے ہیں،جس کی وجہ سے عوام کوسہولت میسر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم ، اے ڈی ایل آر منور حیات ، سب رجسٹرار حبیب قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔