چنیوٹ: اینگروفرٹیلائزر کمپنی اور پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ،ماسک، اور سنیٹائزر تقسیم کئے گئے

18

چنیوٹ ، 2 ستمبر ( اےپی پی): ضلع چنیوٹ بھر میں اینگروفرٹیلائزر کمپنی اور پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی جانب سے شہریوں اور مسافروں کی زندگیوں کو کرونا وائرس کے خطرات سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کیلئے چنیوٹ جھنگ روڈ ٹول پلازہ پر پمفلٹ،ماسک،سنیٹائزر تقسیم کئے گئے اور آگاہی مہم میں شہریوں کو کرونا ویکسین انجکشن لگانے کی تلقین کی گئی۔ ایریا سیلز منیجر اینگرو فرٹیلائزرز اور پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ چنیوٹ میں کرونا آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا گیاہے جہاں پر ٹول پلازہ ملازمین کو ہینڈ سینیٹایزر اور فیس ماسک دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزرنے والے ڈرائیورز کو بھی فیس ماسک مفت دئیے گئے اور ان کی روڈ رہنمائی کے لئے ٹول پلازہ پر بینرز بھی لگائے گئے جن کی مدد سے وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بینرز پر دی گئی معلومات سے مدد لے سکیں گے۔ ان بینرز پر ایمرجنسی فون نمبرز، سڑک کی حالت، پٹرول پمپس کا فاصلہ، ہسپتال کے نمبرز، ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن نمبرز، ہوٹلز کی جگہیں بتائی گئی ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی سب سے اچھی اور معلوماتی آگاہی مہم ہے۔ بینرز چنیوٹ کے تمام ٹول پلازوں پر لگائے گئے ہیں۔