دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک ہونا چاہیے، تاریخ میں 40 لاکھ مہاجرین کی مہمان نوازی کی مثال نہیں ملتی: فرخ حبیب

7

اسلام آباد۔3ستمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو 2001سے40لاکھ سے زائد افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کی قربانی دی،150ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا،افغانستان میں لگی آگ کی چنکاریاں پاکستان میں بھی آئیں، سوات،وزیر ستان آپریشن میں مقامی لوگوں کو عارضی نقل مکانی کرنا پڑی۔