لاہور 5 ستمبر (اے پی پی): فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی اور انھیں مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد میں احتشام الحق,نعیم مصطفی, اشرف مجید, شاہد چودھری,فاروق جوہری اور رانا مظہر شامل تھےملاقات میں صحافیوں کے مسائل اور پی ڈی ایم اے مسودہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا رانا عظیم نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائےاور پی ڈی ایم اے کا اصل مسؤدہ جاری کر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے شہزاد بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور صحافیوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے نعیم مصطفی نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم اے بارے میڈیا ورکز کی بے چینی کو دور کیا جائے اس موقع پر وفاقی وزیر نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور پی ایم ڈے اے کے بارے صحافیوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گاانھوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے میں کارکن صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنا رہے ہیں علاوہ ازیں صحافیوں کے لئے رہائشی پلاٹس اور آسان قرضہ جات کا اجرا بھی کر رہے ہیں پی ایم ڈی اے کا اجرا آرڈیننس سے نہیں بلکہ بل کی صورت میں لا رہے ہیں جس پر قومی اسمبلی میں سیر حاصل بحث ہو گی۔