یوم دفاع 6 ستمبر دفاع ہی نہیں تھا بلکہ بقائے پاکستان کا دن تھا، مفتی سید عاشق حسین

30

لاہور، 06 ستمبر (اے پی پی):  چیئرمین تحریک اتحاد ملت پاکستان مفتی سید عاشق حسین  نے کہا ہے کہ 6 ستمبر دفاع ہی نہیں تھا بلکہ بقائے پاکستان کا دن تھاجب بھارتی فوجیوں نے یہ عزم کر رکھا تھا کہ جم خانہ لاہور میں  جا کر فتح کا جشن منانا ہے ۔ افواج پاکستان نے جس جواں مردی کے ساتھ  اور جس جرات و بہادری کے ساتھ بھارتی فوج کو بی آر بی نہر پار نہیں کرنے دی  اس سے یقینا قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے  کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج میجر عزیز بھٹی ہو یا دیگر شہداء وہ قوم کے ہیرو ہیں اور قوم ان کو سلیوٹ پیش کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 6ستمبر جو ہمیں بہت اہم پیغام دیتا ہے وہ یہ ہے کہ  6ستمبر کو تمام مکاتب فکر ہو یا تمام سیاسی جماعتیں ہو وہ سب ایک قوم بن گئے تھے اور یہ دن ہمیں ایک قوم بناتا ہے اور یہ یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم ایک قوم بنیں گے  تو آپ ہی فاتح ہیں