کوئٹہ 06 ستمبر(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار خان کی زیر صدارت چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کو سی ایم ڈی یو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے چیف منسٹر کمپلینٹ پورٹل، فائل ٹریکنگ سسٹم، کووڈ 19 پورٹل، ڈی جی پی آر پورٹل، ای گورننس، ایچ آر سسٹم، ای فائلنگ، ٹاسک مینجمنٹ سسٹم اور فائل ٹریکنگ سسٹم، جی آئی ایس سیکشن، سوشل میڈیا، ایکٹویٹی ٹریکنگ سسٹم ایپ اور کوسٹل بیلٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ ایپ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں فائلوں کی نقل و حرکت کو دیکھنے اور اس پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے فائل ٹریکنگ سسٹم نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں سمارٹ سولوشن کی طرف جانا چاہیے۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری نے ای خدمت مرکز کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔