کمشنر ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے سرگرم،ترقیاتی محکموں کو سکیموں کی بروقت تکمیل کی ڈیڈ لائن دیدی

9

ملتان،06 ستمبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے سرگرم، کمشنر نے ترقیاتی محکموں کو سکیموں کی بروقت تکمیل کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے اور کہا ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ کروں گا۔ کمشنر نے کہا کہ ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے  ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور کہا ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی ازخود انسپکشن کریں،حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کررہی ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں 145 جاری،528 نئی سکیموں پر کام جاری ہے اور کہا23 ارب1 کروڑ 50 لاکھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے سربراہان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔