دھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد

17

 

حیدرآباد، 06ستمبر( اے پی پی): سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں  پیر کو یوم دفاع کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے بخاری ماڈل ہائی سکول میں بچوں کی جانب سے بنائے گئی پینٹنگ اور ماڈلز کی نمائش کا افتتاح کیا۔ 6 ستمبر کے حوالے سے طلباء و طالبات کی تیار کردہ ماڈل اور  پینٹنگز توجہ کا مرکز رہیں۔

اس موقع پر فوجی وردیوں میں ملبوس بخاری ماڈل ہائی سکول کے بچوں کی پریڈ ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا. ہم شہداء کو ملک کی راہ میں قربانی دینے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اس لئے کہ ان کی لازوال قربانی کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم  بلند ہے.

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے، جن کی وجہ سے وطنِ عزیز کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ نہیں اٹها سکتا