لاہور 7 ستمبر (اے پی پی ):ہائیبرڈ دھان کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ہیبرڈ دھان کی پیداوار نے زراعت میں نیا انقلاب برپا کر دیا ہے قصور کے علاقے میں لگائے گئے نمائشی کھیتوں میں ہائیبرڈ دھان کی پیداوار 90 سے 145 من ریکارڈ کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہائیبرڈ دھان کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہائیبرڈ دھان کی کاشت کا رحجان بڑھ رہا ہے جس سے کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک بھر میں کسان جدید کاشتکاری اور ہائیبرڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کر دیں تو پاکستان میں جلد انقلاب آ سکتا ہے۔