سید علی گیلانی کی زندگی انسانیت کے لیے جدوجہد کا استعارہ ہے: سینیٹر اعجاز چوہدری

21

لاہور 8 ستمبر ( اے پی پی ) سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی انسانیت کے لیے جدوجہد کا استعارہ ہے انہوں نے زندگی کا زیادہ تر حصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔سید علی گیلانی اٹھارہ برس کے تھے جب پاکستان بنا بیانوے برس کی عمر میں وفات میں ان تمام سالوں میں انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سید علی گیلانی کی وفات پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ساری عمر حریت کا راستہ اختیار کیا اور انہوں نے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ بلند کرتے ہوئے  دنیا سے رخصت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ان کے ایمان کا حصہ تھا اور ان کے جسد خاکی کو پاکستان پرچم میں لپیٹ کا دفن کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کے جسد خاکی سے بھی خوف زدہ تھا اس لیے ان کا جنازہ بھی نہیں ہونے دیا ۔تعزیتی کانفرنس سے مولانا امیر حمزہ ،دیوان محی الدین ،عامر حسین خاکوانی نے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی ۔